0
Thursday 23 Jul 2020 13:51

کراچی کی کئی اہم شاہراہیں سیکورٹی بنیادیوں پر بند

کراچی کی کئی اہم شاہراہیں سیکورٹی بنیادیوں پر بند
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی کئی اہم شاہراہوں کو سیکورٹی بنیادیوں پر بند کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ساؤتھ زون کی مختلف سڑکوں کو پولیس نے بند کر دیا ہے۔ کلفٹن سی ویو کے قریب بھی ایک سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق عبداللہ شاہ غازی مزار سے سی ویو جانے والی سڑک بھی بند کر دی گئی ہے، جبکہ چین اور دیگر ممالک کے قونصل خانوں کے اطراف سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔ پولیس حکام نے حساس مقامات کے اطراف کی گلیوں کو بھی بند کر دیا ہے۔ پوليس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 876089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش