QR CodeQR Code

لاہور، اشرف آصف جلالی کے بھائی مفتی عابد جلالی انتقال کر گئے

23 Jul 2020 14:07

مرحوم مفتی عابد جلالی کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ شام 4 بجے صراط مستقیم مرکز تاج باغ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ اشرف جلالی نے پے رول پر رہائی کیلئے درخواست دیدی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے سربراہ علامہ اشرف آصف جلالی کے چھوٹے بھائی مفتی محمد عابد جلالی قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ شام 4 بجے صراط مستقیم مرکز تاج باغ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ تحریک لبیک کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی گئی ہے کہ اشرف آصف جلالی کو بھائی کے جنازے میں شرکت کیلئے پے رول پر رہا کیا جائے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس نے تحریک لبیک کی درخواست پر غور شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اشرف آصف جلالی کو توہین سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 876095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876095/لاہور-اشرف-آصف-جلالی-کے-بھائی-مفتی-عابد-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org