QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی کی پاراچنار میں ہونیوالے دھماکہ کی شدید مذمت

24 Jul 2020 12:46

اپنے ایک مذمتی بیان میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاراچنار کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات میں بہتری لائی جائے۔ پاراچنار کے عوام کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے  پاراچنار طوری بازار میں دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارا چنار میں دہشتگردی پرامن ماحول کو خراب کرنے سازش ہے، دھماکے میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر گرفتار کیا جائے۔ راولپنڈی سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 22 زخمیوں کو فی الفور طبی امداد مہیا کی جائے، پارا چنار میں دہشتگردی پرامن ماحول کو خراب کرنے سازش ہے، دھماکے میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات میں بہتری لائی جائے۔ پاراچنار کے عوام کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 876218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876218/علامہ-ساجد-نقوی-کی-پاراچنار-میں-ہونیوالے-دھماکہ-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org