QR CodeQR Code

عید کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ رہے ہیں، میاں جاوید لطیف

24 Jul 2020 12:38

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ مسلم لیگ نواز کر چکی ہے جبکہ اے پی سی میں طریقہ کار پر بات ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ دو مختلف نظریات کی جماعتیں ہیں، نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی مل کر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دو سالوں میں اپوزیشن کو کمزور کرنے کے لیے مقدمات بنائے، عید کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ رہے ہیں۔ میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ مسلم لیگ نواز کر چکی ہے جبکہ اے پی سی میں طریقہ کار پر بات ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 876226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876226/عید-کے-بعد-حکومت-خلاف-سڑکوں-پر-ا-رہے-ہیں-میاں-جاوید-لطیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org