QR CodeQR Code

منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھنے سے اقتصادی ترقی میں بہتری آئیگی، عاصم سلیم باجوہ

25 Jul 2020 11:40

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ جنوبی بلوچستان کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ سود مند ثابت ہوگا،


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھانے سے ملکی اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ جنوبی بلوچستان کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ سود مند ثابت ہوگا، منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھنے سے اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی۔ گزشتہ روز ہونے والے اہم قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس سے متعلق چیئرمین سی پیک اٹھارٹی نے بتایا کہ اجلاس میں آرمی چیف، وزیراعلٰی جام کمال اور کابینہ ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 876405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876405/منصوبوں-پر-کام-کی-رفتار-بڑھنے-سے-اقتصادی-ترقی-میں-بہتری-ا-ئیگی-عاصم-سلیم-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org