QR CodeQR Code

حکومت مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں، چوہدری سرور

26 Jul 2020 12:09

اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کا آگے بڑھنا ہضم نہیں ہو رہا، سیاسی انتقام پر نہیں آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں نہیں جائے گی، عمران خان نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ گورنر پنجاب نے پارٹی رکن نوریز شکور اور پیر ناظم شاہ سمیت دیگر سے  ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں چوہدری سرور نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا، حکومت مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کا آگے بڑھنا ہضم نہیں ہو رہا، سیاسی انتقام پر نہیں آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عالمی معاشی انڈیکس میں پاکستانی پوزیشن 28 پوائنٹس بہتر ہوئی ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، احساس پروگرام تاریخی اقدام ہیں۔ چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر مقبوضہ کشمیر میں مظالم بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 876617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876617/حکومت-مدت-پوری-ہونے-سے-ایک-منٹ-بھی-پہلے-کہیں-جانیوالی-نہیں-چوہدری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org