0
Sunday 26 Jul 2020 12:09

حکومت مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں، چوہدری سرور

حکومت مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں نہیں جائے گی، عمران خان نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ گورنر پنجاب نے پارٹی رکن نوریز شکور اور پیر ناظم شاہ سمیت دیگر سے  ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں چوہدری سرور نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا، حکومت مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کا آگے بڑھنا ہضم نہیں ہو رہا، سیاسی انتقام پر نہیں آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عالمی معاشی انڈیکس میں پاکستانی پوزیشن 28 پوائنٹس بہتر ہوئی ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، احساس پروگرام تاریخی اقدام ہیں۔ چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر مقبوضہ کشمیر میں مظالم بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 876617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش