QR CodeQR Code

وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب متوقع

27 Jul 2020 09:20

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے متوقع خطاب میں کورونا کی مجموعی صورتحال اور حکومتی حکمت عملی پر بات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع ہے۔ وزیراعظم اپنے ممکنہ خطاب میں عیدالاضحی پر کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے متوقع خطاب میں کورونا کی مجموعی صورتحال اور حکومتی حکمت عملی پر بات کریں گے، وزیراعظم عید پر لوگوں کو سفری سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دیگر قومی امور اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر بھی بات کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 876751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876751/وزیراعظم-کا-ا-ج-قوم-سے-خطاب-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org