0
Monday 27 Jul 2020 09:20

وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب متوقع

وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب متوقع
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع ہے۔ وزیراعظم اپنے ممکنہ خطاب میں عیدالاضحی پر کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے متوقع خطاب میں کورونا کی مجموعی صورتحال اور حکومتی حکمت عملی پر بات کریں گے، وزیراعظم عید پر لوگوں کو سفری سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دیگر قومی امور اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر بھی بات کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 876751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش