QR CodeQR Code

عمران خان کی قیادت میں ہی ملک مضبوط اور خوشحال ہو گا، چوہدری سرور

27 Jul 2020 13:01

اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ ملک کو طویل المدتی استحکام دینے پر مرکوز ہے، ماضی کی ناکام معاشی پالیسوں کے نتائج قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہی ملک مضبوط اور خوشحال ہو گا۔ چوہدری محمد سرور نے لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ ملک کو طویل المدتی استحکام دینے پر مرکوز ہے۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی کی ناکام معاشی پالیسوں کے نتائج قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ اداروں میں شفافیت اور استحکام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 876816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876816/عمران-خان-کی-قیادت-میں-ہی-ملک-مضبوط-اور-خوشحال-ہو-گا-چوہدری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org