QR CodeQR Code

سندھ میں بارش ہوتی ہے تو قیامت آجاتی ہے، خرم شیر زمان

27 Jul 2020 18:56

ایک بیان میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ہاتھ کانپتے تھے جب ان سے سوال ہوتے تھے، یہ صرف 2 چیزوں سے ڈرتے ہیں ایک عدلیہ اور دوسرا میڈیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارش ہوتی ہے تو قیامت آجاتی ہے، پیپلز پارٹی صرف 2 چیزوں سے ڈرتی ہے ایک عدلیہ اور دوسرا میڈیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارش ہوتی ہے تو قیامت آجاتی ہے، پیپلز پارٹی کے ہاتھ کانپتے تھے جب ان سے سوال ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف 2 چیزوں سے ڈرتے ہیں ایک عدلیہ اور دوسرا میڈیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش نے شہر قائد کا حشر نشر کردیا ہے، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی متعدد علاقے اب تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 876889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876889/سندھ-میں-بارش-ہوتی-ہے-قیامت-ا-جاتی-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org