QR CodeQR Code

لیاقت بلوچ نے تحفظ بنیاد اسلام بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوانے کی تجویز دیدی

27 Jul 2020 21:34

چودھری شجاعت سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں تمام مسالک کے علماء دین موجود ہیں وہ بہتر انداز سے بل تحفظ بنیاد اسلام کا جائزہ لیں گے۔ یاد رہے کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے تحفظ بنیاد اسلام بل دوبارہ پنجاب اسمبلی کو غور کیلئے واپس کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے تحفظ بنیاد اسلام بل اسلامی نظریاتی کونسل کو ریفر کرنے کی تجویز دی۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ رابطے نائب امیر جماعت اسلامی نے تجویز کیا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی تحفظ بنیاد اسلام بل اسلامی نظریاتی کونسل کو ریفر کر دیں۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں تمام مسالک کے علماء دین موجود ہیں وہ بہتر انداز سے بل تحفظ بنیاد اسلام کا جائزہ لیں گے۔ یاد رہے کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے تحفظ بنیاد اسلام بل دوبارہ پنجاب اسمبلی کو غور کیلئے واپس کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 876923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876923/لیاقت-بلوچ-نے-تحفظ-بنیاد-اسلام-بل-اسلامی-نظریاتی-کونسل-کو-بھجوانے-کی-تجویز-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org