QR CodeQR Code

فلسطین، متعصب و نسل پرست یہودی آبادکاروں نے مسجد میں وال چاکنگ کرنیکے بعد اُسے نذر آتش کر دیا

28 Jul 2020 03:30

غاصب صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی مغربی کنارے کے شہر البیرہ میں واقع "البر و الاحسان" مسجد کی اندرونی دیواروں پر عبری زبان میں نسل پرستی و تعصب پر مبنی نعرے تحریر کرنے کیبعد اسے نذر آتش کر دیا ہے۔ فلسطینی سرکاری خبررساں ایجنسی وفا کیمطابق البیرہ شہر کی ٹاؤن کمیٹی اور فلسطینی وزارت اوقاف و دینی امور کیجانب سے غاصب یہودیوں کے اس دہشتگردانہ اقدام کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق، متعصب یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے شہر البیرہ کی مسجد البر و الاحسان کو نذر آتش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر البیرہ کے میئر عزام اسمعیل نے اعلان کیا ہے کہ نسل پرست یہودی آبادکاروں نے مسجد البر و الاحسان پر حملہ کر کے نہ صرف اُسے نذر آتش کر دیا بلکہ مسجد کی اندرونی دیواروں پر عبری زبان میں نسل پرستی پر مبنی نعرے بھی تحریر کر دیئے ہیں۔ البیرہ کی ٹاؤن کمیٹی نے صیہونی آبادکاروں کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسل پرستی اور تعصب پر مبنی یہ اقدام صیہونی کابینہ کی افراطی ذہنیت کی علامت ہے۔ فلسطینی وزارت اوقاف و دینی امور نے بھی اس اقدام کی مذمت کی ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس مجرمانہ و متعصبانہ اقدام کی ذمہ دار صیہونی رژیم ہے جو ان "دہشتگرد گروہوں" (یہودی آبادکاروں) کی حمایت کرتی ہے۔

عکس | صهیونیست‌ها یک مسجد در کرانه باختری را آتش زدند








خبر کا کوڈ: 876971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876971/فلسطین-متعصب-نسل-پرست-یہودی-آبادکاروں-نے-مسجد-میں-وال-چاکنگ-کرنیکے-بعد-ا-سے-نذر-آتش-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org