QR CodeQR Code

سندھ حکومت کی 19 بڑے اداروں کی نجکاری کے وفاقی فیصلے کی مخالفت

29 Jul 2020 01:21

ایک بیان میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ نجکاری قومی مفاد نہیں بلکہ اپنے دوستوں نوازنے کی پالیسی کا حصہ ہے، ادارے بیچنے سے 32 ہزار 755 ملازمین بےروزگار ہوجائیں گے، کہاں گیا وعدہ کہ نہ چلنے والے ادارے بھی چلا کر دکھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے 19 بڑے اداروں کی نجکاری کے وفاقی فیصلے کی مخالفت کردی، جن میں پاکستان اسٹیل، روز ویلٹ ہوٹل، سروس انٹرنیشنل ہوٹل لاہور شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 19 بڑے اداروں کی نجکاری کے وفاقی فیصلے کی مخالفت کردی۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے 19 اداروں کی نجکاری کی سازش تیار کرلی گئی ہے، جس میں پاکستان اسٹیل، روز ویلٹ ہوٹل، سروس انٹرنیشنل ہوٹل لاہور شامل ہیں۔ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ بلوکی پاور پلانٹ، حویلی بہادر پلانٹ کی حکومت نجکاری کرنے جارہی ہے جبکہ نندی پور، گڈو پاور پلانٹ، اسٹیٹ لائف، او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کی جائےگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ایس او، سندھ انجنیئرنگ کی بھی نجکاری کا فیصلہ ہوچکا ہے اور جامشورو پاور جنریشن اور لاکھڑا پاور پلانٹ کو بیچنے کی تیاری کرلی گئی ہے، وفاقی حکومت کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، مخالفت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے اونے پونے داموں اے ٹی ایم مشینز کے حوالے کئے جائیں گے، نجکاری قومی مفاد نہیں بلکہ اپنے دوستوں نوازنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ وزیر زراعت سندھ نے مزید کہا کہ ادارے بیچنے سے 32 ہزار 755 ملازمین بےروزگار ہوجائیں گے، کہاں گیا وعدہ کہ نہ چلنے والے ادارے بھی چلا کر دکھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 877206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877206/سندھ-حکومت-کی-19-بڑے-اداروں-نجکاری-کے-وفاقی-فیصلے-مخالفت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org