QR CodeQR Code

صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں نے کراچی اور حیدرآباد کو تباہ کردیا ہے، مصطفیٰ کمال

29 Jul 2020 01:26

حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کے دوران چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے حیدرآباد میں کراچی جیسی بارش ہو، دعووں، تقریروں اور پریس کانفرنس کرنے سے حیدرآباد ٹھیک نہیں ہوگا، عوام ووٹ کی طاقت سے موجودہ حکمرانوں کو بدل دیں، حکمرانوں نے بنیادی سہولتوں سے عوام کو محروم رکھا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں نے کراچی اور حیدرآباد کو تباہ کردیا ہے، حیدرآباد کا انفرا اسٹرکچر موئن جو دڑو کے مناظر پیش کر رہا ہے۔ چیئرمین پی ایس پی نے ان خیالات کا اظہار حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے حیدرآباد میں کراچی جیسی بارش ہو، دعووں، تقریروں اور پریس کانفرنس کرنے سے حیدرآباد ٹھیک نہیں ہوگا۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے موجودہ حکمرانوں کو بدل دیں، حکمرانوں نے بنیادی سہولتوں سے عوام کو محروم رکھا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 877207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877207/صوبائی-اور-بلدیاتی-حکومتوں-نے-کراچی-حیدرآباد-کو-تباہ-کردیا-ہے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org