QR CodeQR Code

کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

30 Jul 2020 20:51

سی ٹی ڈی افسر علی رضا نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی ٹیمیں تشکیل دے رہے تھے، ملزمان کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، ملزمان اسلحے کی ترسیل، بھتہ کلیکشن اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی افسر علی رضا نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع غربی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ سی ٹی ڈی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان میں فیصل علی خان اور نظام الدین شامل ہیں۔ ملزمان ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔

افسر علی رضا کے مطابق ملزمان کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی ٹیمیں تشکیل دے رہے تھے، ملزمان کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلحے کی ترسیل، بھتہ کلیکشن اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 877549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877549/کراچی-میں-ایم-کیو-لندن-کے-2-ٹارگٹ-کلرز-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org