QR CodeQR Code

ایم این اے ساجد طوری کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات، کرم کے حالات پر تبادلہ خیال

30 Jul 2020 23:10

چئیرمین پی پی نے کہا کہ ضلع کرم سمیت  قبائلی اضلاع میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوں۔ قبائلی عوام کے ساتھ مزید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کرم میں قیام امن کیلئے ساجد طوری کی کوششوں کو بھی سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ساجد طوری نے انہیں ضلع کرم میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضلع کرم سمیت  قبائلی اضلاع میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کے ساتھ مزید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کرم میں قیام امن کیلئے ساجد طوری کی کوششوں کو بھی سراہا۔


خبر کا کوڈ: 877557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877557/ایم-این-اے-ساجد-طوری-کی-بلاول-بھٹو-زرداری-سے-ملاقات-کرم-کے-حالات-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org