QR CodeQR Code

راجن پور، CTD نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، 5 دہشتگرد ہلاک

31 Jul 2020 09:50

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 10 سے 15 کلو وزنی بم اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ راجن پور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق راجن پور انڈس ہائی وے کے قریب عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے دس سے پندرہ کلو وزنی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا، بی ڈی ایس انچارج غلام عباس کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول تھا۔


خبر کا کوڈ: 877617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877617/راجن-پور-ctd-نے-دہشتگردی-کا-بڑا-منصوبہ-ناکام-بنا-دیا-5-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org