QR CodeQR Code

پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عام آدمی کی قوت خرید سے باہر

1 Aug 2020 01:42

گھی، چینی، آٹا، فروٹ اور مصالہ جات کی قیمتوں پر عید الاضحیٰ کے موقع پر اضافہ کے باعث سفید پوش اور کم تنخواہ دار طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ٹماٹر 100 روپے سے 200 روپے، لیموں 50 روپے پاﺅ سے 100 روپے پاﺅ جب کہ ادرک کی قیمت 200 روپے کلو سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر تاجروں کی جانب سے بھی خود ساختہ طور پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جب کہ چینی کی قیمتوں میں پہلے سے ہی اضافہ ہے۔ گھی، چینی، آٹا، فروٹ اور مصالہ جات کی قیمتوں پر عید الاضحیٰ کے موقع پر اضافہ کے باعث سفید پوش اور کم تنخواہ دار طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 877685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877685/پشاور-میں-سبزیوں-کی-قیمتوں-کو-پر-لگ-گئے-عام-ا-دمی-قوت-خرید-سے-باہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org