0
Saturday 1 Aug 2020 01:42

پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عام آدمی کی قوت خرید سے باہر

پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عام آدمی کی قوت خرید سے باہر
اسلام ٹائمز۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ٹماٹر 100 روپے سے 200 روپے، لیموں 50 روپے پاﺅ سے 100 روپے پاﺅ جب کہ ادرک کی قیمت 200 روپے کلو سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر تاجروں کی جانب سے بھی خود ساختہ طور پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جب کہ چینی کی قیمتوں میں پہلے سے ہی اضافہ ہے۔ گھی، چینی، آٹا، فروٹ اور مصالہ جات کی قیمتوں پر عید الاضحیٰ کے موقع پر اضافہ کے باعث سفید پوش اور کم تنخواہ دار طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 877685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش