QR CodeQR Code

سندھ میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک روز کا اضافہ

1 Aug 2020 02:07

واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کے لئے جمعہ سے اتوار تک 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ خدمات، عمومی انتظامیہ و روابط کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ سندھ میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 31 جولائی سے 2 اگست تک ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک روز کا اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ خدمات، عمومی انتظامیہ و روابط کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت نے عید کی تعطیلات میں ایک روز کا اضافہ کردیا ہے اور اب صوبے بھر میں 3 اگست بروز پیر تک عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کے لئے جمعہ سے اتوار تک 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ خدمات، عمومی انتظامیہ و روابط کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ سندھ میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 31 جولائی سے 2 اگست تک ہوں گی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 31 جولائی سے 2 اگست تک عیدالاضحیٰ کی تین روز کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 877687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877687/سندھ-میں-عیدالاضحی-کی-تعطیلات-ایک-روز-کا-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org