QR CodeQR Code

آل پارٹیز کانفرنس پر تمام جماعتیں متفق اور متحد ہیں، یوسف رضا گیلانی

1 Aug 2020 11:13

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت جنوبی پنجاب کو نہ تو سیکرٹریٹ دینا چاہتی ہے نہ ہی صوبہ دینا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق اور متحد ہیں۔ ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے درگاہ حضرت موسی پاک شہید میں نماز عید ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن ہے، انہیں آزادی ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بہاولپور اور ملتان سیکرٹریٹ قابل قبول نہیں، حکومت جنوبی پنجاب کو نہ تو سیکرٹریٹ دینا چاہتی ہے نہ ہی صوبہ دینا چاہتی ہے، موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 877742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877742/ا-ل-پارٹیز-کانفرنس-پر-تمام-جماعتیں-متفق-اور-متحد-ہیں-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org