QR CodeQR Code

قربانی پر غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں، عمران خان

1 Aug 2020 12:48

وزیراعظم نے عیدالاضحی کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عیدالاضحیٰ کےموقع پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قربانی پر غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں۔ وزیراعظم نے عیدالاضحی کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے، کورونا وائرس کی وبا ساری انسانیت کیلئے ایک چیلنج بن کر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ عید قربان کے موقع پر تمام احتیاطی تدابیراختیار کریں، قربانی کے موقع پر غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس وبا سے نبرد آزما تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 877760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877760/قربانی-پر-غریب-اور-ضرورت-مند-طبقے-کو-بھی-اپنے-ساتھ-شامل-رکھیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org