QR CodeQR Code

شہر کے ہر کونے سے آلائشیں اٹھانے کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

1 Aug 2020 20:53

وزیر بلدیات سندھ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس ڈبلیو ایم اے آج صبح سے اچھا کام کر رہی، سید ناصر شاہ نے ایس ایس ڈبلیو ایم اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی صفائی یقینی بنائی جائے، مجھے صبح سے شام تک آلائشیں اٹھانے کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے لئے چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی شہر کے ہر کونے سے آلائشیں اٹھانے کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کی جانب سے اپنے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس ڈبلیو ایم اے آج صبح سے اچھا کام کر رہی، سید ناصر شاہ نے ایس ایس ڈبلیو ایم اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی صفائی یقینی بنائی جائے، مجھے صبح سے شام تک آلائشیں اٹھانے کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے لئے چاہیئے۔ سید ناصر شاہ نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایم سیز اپنے علائقوں میں آلائشین اٹھانے کے بعد اسپرے کرے اور جراثیم کش پاؤڈر بھی چھڑکیں۔


خبر کا کوڈ: 877800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877800/شہر-کے-ہر-کونے-سے-ا-لائشیں-اٹھانے-کو-یقینی-بنایا-جائے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org