QR CodeQR Code

سندھ میں کورونا مریضوں کی صحت یابی کا تناسب 91 فیصد ہوگیا

1 Aug 2020 22:17

اعداد و شمار سے متعلق بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مزید 183 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 922 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 7676 ٹیسٹ کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کورونا کے اعداد و شمار پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج نئے کیسز کا تناسب 3.5 فیصد ہے، جو بہت اچھی بات ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک سات لاکھ 67 ہزار 712 ٹیسٹ میں ایک لاکھ 21 ہزار 309 کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید 183 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 922 ہوگئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی صحت یابی کا تناسب 91 فیصد ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کر گئے، جبکہ اب تک کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد دو ہزار 223 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 24 گھنٹوں میں 107 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 877814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877814/سندھ-میں-کورونا-مریضوں-کی-صحت-یابی-کا-تناسب-91-فیصد-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org