QR CodeQR Code

پاراچنار میں عید الاضحیٰ روایتی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی

2 Aug 2020 00:13

نماز عید الاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع عید گاہ شہید عرفانی کراخیلہ روڈ پر منعقد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاراچنار کے روحانی پیشوا علامہ فدا مظاہری کی اقتداء میں نماز عید ادا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح آج پاراچنار ضلع کرمُ میں بھی عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر حساس مقامات پر پاک فوج اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ نماز عید الاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع عید گاہ شہید عرفانی کراخیلہ روڈ پر منعقد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاراچنار کے روحانی پیشوا علامہ فدا مظاہری کی اقتداء میں نماز عید ادا کی گئی اور ملک و ملت خاص طور پر ضلع کرم میں پائیدار قیام امن کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ پاک فوج کے میجر نعمان، میجر برہان، لیفٹیننٹ حمزہ سیکورٹی کی نگرانی کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 877823

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877823/پاراچنار-میں-عید-الاضحی-روایتی-جوش-جذبے-کیساتھ-منائی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org