0
Sunday 2 Aug 2020 00:13

پاراچنار میں عید الاضحیٰ روایتی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی

پاراچنار میں عید الاضحیٰ روایتی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح آج پاراچنار ضلع کرمُ میں بھی عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر حساس مقامات پر پاک فوج اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ نماز عید الاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع عید گاہ شہید عرفانی کراخیلہ روڈ پر منعقد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاراچنار کے روحانی پیشوا علامہ فدا مظاہری کی اقتداء میں نماز عید ادا کی گئی اور ملک و ملت خاص طور پر ضلع کرم میں پائیدار قیام امن کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ پاک فوج کے میجر نعمان، میجر برہان، لیفٹیننٹ حمزہ سیکورٹی کی نگرانی کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 877823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش