QR CodeQR Code

گورنر پنجاب سے آئی جی کی ملاقات، محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا

2 Aug 2020 10:56

 گورنر پنجاب اور آئی جی نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں اسی لئے اداروں کو سیاست سے پاک کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پولیس سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں۔ گورنر ہاوس میں ہونیوالی ملاقات میں آئی جی شعیب دستگیر نے امن و امان سمیت دیگر امور پر گورنر پنجاب سے تبادلہ خیال کیا۔ گورنر پنجاب اور آئی جی نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں اسی لئے اداروں کو سیاست سے پاک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، عوام کو تھانوں میں انصاف کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری ہے۔ آئی جی نے گورنر پنجاب کو عید اور محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات بارے بھی آگاہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 877871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877871/گورنر-پنجاب-سے-ا-ئی-جی-کی-ملاقات-محرم-الحرام-کے-سکیورٹی-انتظامات-ا-گاہ-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org