QR CodeQR Code

پاراچنار، تحریک حسینی کے زیراہتمام علامہ عارف الحسینی کی برسی کا اجتماع 5 اگست کو ہوگا

2 Aug 2020 23:13

اجتماع سے صدارتی خطاب سابق سینیٹر اور تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی کرینگے، جبکہ دیگر علمائے کرام اور عمائدین بھی خطابات کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے زیراہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کا اجتماع 5 اگست کو پیواڑ میں ان کے مزار پر منعقد کیا جائے گا، جس سے صدارتی خطاب سابق سینیٹر اور تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی کریں گے، جبکہ دیگر علمائے کرام اور عمائدین بھی خطابات کریں گے۔ کرم کے مخصوص حالات کے تناظر میں قومی مسائل کو خصوصی طور پر اجتماع کا موضوع بنایا جائے گا، جبکہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔ واضح رہے کہ تحریک حسینی کے زیراہتمام ہر سال شہید قائد کی برسی بھرپور انداز میں منائی جاتی ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 877953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877953/پاراچنار-تحریک-حسینی-کے-زیراہتمام-علامہ-عارف-الحسینی-کی-برسی-کا-اجتماع-5-اگست-کو-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org