QR CodeQR Code

اسلام آباد، کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل، نیا نام سری نگر ہائی وے ہو گا

3 Aug 2020 12:52

ڈھوکری چوک، فیض آباد، زیرو پوائنٹ، گولڑہ موڑ اور ایکسپریس وے پر نئے نام کے بورڈ آوایزاں کر دیئے گئے ہیں۔ سری نگر ہائی وے کا باقاعدہ افتتاح 5 اگست کو ایک تقریب میں کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع سڑک کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سری نگر ہائی وے رکھ دیا گیا، تمام ڈائریکشن بورڈز پر بھی کشمیر ہائی وے کو سری نگر ہائے وے کر دیا گیا ہے۔ ڈھوکری چوک، فیض آباد، زیرو پوائنٹ، گولڑہ موڑ اور ایکسپریس وے پر نئے نام کے بورڈ آوایزاں کر دیئے گئے ہیں۔ سری نگر ہائی وے کا باقاعدہ افتتاح 5 اگست کو ایک تقریب میں کیا جائے گا، اس ہائی وے کا افتتاح 2 مرحلوں میں ہو گا، پہلے مرحلے میں مراد سعید افتتاح کریں گے۔ سری نگر ہائی وے کے دوسرے مرحلے کا افتتاح وزیر داخلہ اعجاز شاہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 878034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878034/اسلام-آباد-کشمیر-ہائی-وے-کا-نام-تبدیل-نیا-سری-نگر-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org