QR CodeQR Code

بیروت دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہو گئی

5 Aug 2020 08:28

دھماکے سے چوبیس کلومیٹر دور تک کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ میں دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 78 ہو گئی ہے جب کہ تین ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ دھماکے سے چوبیس کلومیٹر دور تک کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ لبنان کے وزیراعظم حسن دیاب نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے اس گودام میں ہوئے جہاں 2785 ٹن ایمونیم نائٹریٹ رکھا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں کہ چھ برس سے یہ مواد وہاں کیسے موجود تھا۔ لبنانی وزیر اعظم نے آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ دھماکے کے ذمے داران کو قیمت چکانا ہو گی۔ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ میلوں دور تک عمارتیں لرز اٹھیں اور بندرگاہ کے علاقے میں کئی گاڑیاں اڑ کر عمارتوں کی تیسری منزل پر جاگریں۔ بیروت کے گورنر نے اسے ہیروشیما جیسی تباہی قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 878431

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878431/بیروت-دھماکوں-میں-جاں-بحق-افراد-کی-تعداد-78-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org