QR CodeQR Code

فیس بک ملازمین کو جولائی2021 تک گھروں سےکام کرنے کی اجازت

7 Aug 2020 08:31

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملازمین کو ایک ہزار ڈالر بھی آفس اخراجات کی مد میں دیئے جا رہے ہیں۔ گوگل نے بھی حال ہی میں اپنے ملازمین کے لئے گھروں سے کام کرنے کے حوالے سے اگلے سال جولائی تک کی توسیع کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں مختلف کمپنیز اور دفاتر نے ملازمین سے گھروں سے کام لینا شروع کر دیا ہے۔ کچھ ممالک میں صورت حال بہتر ہونے پر ملازمین نے آفسز جانا شروع کر دیا ہے تاہم اب بھی کئی ملازمین گھروں سے ہی آفس کے کام انجام دے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے ملازمین کو اب اگلے سال جولائی تک گھروں سے کام کرنے کا کہہ دیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملازمین کو ایک ہزار ڈالر بھی آفس اخراجات کی مد میں دیئے جا رہے ہیں۔گوگل نے بھی حال ہی میں اپنے ملازمین کے لئے گھروں سے کام کرنے کے حوالے سے اگلے سال جولائی تک کی توسیع کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 878818

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878818/فیس-بک-ملازمین-کو-جولائی2021-تک-گھروں-سےکام-کرنے-کی-اجازت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org