0
Friday 7 Aug 2020 08:31

فیس بک ملازمین کو جولائی2021 تک گھروں سےکام کرنے کی اجازت

فیس بک ملازمین کو جولائی2021 تک گھروں سےکام کرنے کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں مختلف کمپنیز اور دفاتر نے ملازمین سے گھروں سے کام لینا شروع کر دیا ہے۔ کچھ ممالک میں صورت حال بہتر ہونے پر ملازمین نے آفسز جانا شروع کر دیا ہے تاہم اب بھی کئی ملازمین گھروں سے ہی آفس کے کام انجام دے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے ملازمین کو اب اگلے سال جولائی تک گھروں سے کام کرنے کا کہہ دیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملازمین کو ایک ہزار ڈالر بھی آفس اخراجات کی مد میں دیئے جا رہے ہیں۔گوگل نے بھی حال ہی میں اپنے ملازمین کے لئے گھروں سے کام کرنے کے حوالے سے اگلے سال جولائی تک کی توسیع کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 878818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش