QR CodeQR Code

پاراچنار کے طلبہ کا بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف احتجاج

10 Aug 2020 01:02

طلباء کا کہنا تھا کہ فاٹا مرجر میں ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ 10 سال کوٹہ سسٹم بحال رہیگا لیکن فاٹا کے طلباء کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرم پاراچنار کے طلبہ کا بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف احتجاج، طلبہ نے یونیورسٹی میں فاٹا کوٹہ ختم کرنے کے خلاف پریس کلب پاراچنار کے سامنے احتجاج ریکارڈ کیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ فاٹا مرجر میں ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ 10 سال کوٹہ سسٹم بحال رہیگا لیکن فاٹا کے طلباء کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ طلباء نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ریزروڈ سیٹوں کو بحال کیا جائے تاکہ طلباء کا مستقبل ضائع نہ ہو، ہر سال قبائلی علاقوں کے 285 طلباء و طالبات کو یونیورسٹی میں کوٹہ سکالر شپ پر داخلے دیئے جاتے ہیں، رواں سال داخلے شروع ہو چکے ہیں لیکن فاٹا کے اسٹوڈنٹس داخلہ لینے سے محروم ہیں، اسٹوڈنٹس نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کے قبائلی سٹوڈنٹس کے ساتھ ظلم نہ کریں بلکہ یونیورسٹیوں میں داخلے دیئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 879293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879293/پاراچنار-کے-طلبہ-کا-بہاؤ-الدین-ذکریا-یونیورسٹی-وائس-چانسلر-خلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org