0
Monday 10 Aug 2020 01:02

پاراچنار کے طلبہ کا بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف احتجاج

پاراچنار کے طلبہ کا بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ کرم پاراچنار کے طلبہ کا بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف احتجاج، طلبہ نے یونیورسٹی میں فاٹا کوٹہ ختم کرنے کے خلاف پریس کلب پاراچنار کے سامنے احتجاج ریکارڈ کیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ فاٹا مرجر میں ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ 10 سال کوٹہ سسٹم بحال رہیگا لیکن فاٹا کے طلباء کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ طلباء نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ریزروڈ سیٹوں کو بحال کیا جائے تاکہ طلباء کا مستقبل ضائع نہ ہو، ہر سال قبائلی علاقوں کے 285 طلباء و طالبات کو یونیورسٹی میں کوٹہ سکالر شپ پر داخلے دیئے جاتے ہیں، رواں سال داخلے شروع ہو چکے ہیں لیکن فاٹا کے اسٹوڈنٹس داخلہ لینے سے محروم ہیں، اسٹوڈنٹس نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کے قبائلی سٹوڈنٹس کے ساتھ ظلم نہ کریں بلکہ یونیورسٹیوں میں داخلے دیئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 879293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش