QR CodeQR Code

کراچی میں اگلے تین روز تک ہلکی بارش کا امکان

10 Aug 2020 21:40

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل کو شہر کا مطلع گرم و مرطوب رہنے، جبکہ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب اگلے 3 روز کے دوران شہر قائد میں صبح و رات کے وقت ہلکی بارش و بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں مکمل طورپر طورپر بحال ہونے کے بعد نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے اگلے 3 روز کے دوران شہر کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی توقع ہے، جبکہ اگلے چند روز شہر کا مطلع جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری رہا۔ پیر کو سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار 22 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل کو شہر کا مطلع گرم و مرطوب رہنے جب کہ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 879481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879481/کراچی-میں-اگلے-تین-روز-تک-ہلکی-بارش-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org