QR CodeQR Code

لاہور، مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پُرتپاک تقریب

14 Aug 2020 10:47

جی او سی ٹین ڈویژن میجر انیق الرحمن کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا جبکہ سندھ رجمنٹ کے جوانوں نےمزار اقبالؒ پر گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ جی او سی ٹین ڈویژن میجر جنرل انیق الرحمن کے ہمراہ دیگر عسکری آفیسرز بھی تھے، جبکہ گارڈز کی تبدیلی کے دوران روایتی جوش خروش نمایاں رہا۔


اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی کی مناسبت سے لاہور میں مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پُرتپاک تقریب منعقد ہوئی۔ مزار اقبالؒ کی سکیورٹی سندھ رجمنٹ کے جوانوں کے سپرد کر دی گئی۔ جی او سی ٹین ڈویژن نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کی مناسبت سے جی او سی ٹین ڈویژن میجر جنرل انیق الرحمن نے مزار اقبالؒ پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

اس موقع پر یوم آزادی کی مناسبت سے مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جی او سی ٹین ڈویژن میجر انیق الرحمن کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا جبکہ سندھ رجمنٹ کے جوانوں نےمزار اقبالؒ پر گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ جی او سی ٹین ڈویژن میجر جنرل انیق الرحمن کے ہمراہ دیگر عسکری آفیسرز بھی تھے، جبکہ گارڈز کی تبدیلی کے دوران روایتی جوش خروش نمایاں رہا۔


خبر کا کوڈ: 880186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880186/لاہور-مزار-اقبال-پر-گارڈز-کی-تبدیلی-پ-رتپاک-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org