QR CodeQR Code

میں نہیں چاہتا کہ میرے بعد آنے والا میئر بھی بے اختیار ہو، میئر کراچی

14 Aug 2020 15:19

مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے مسائل کےحل پرسیاست نہیں ہونی چاہیئے، 12سال میں سندھ حکومت ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھی، سب کو پتہ ہے کہ کراچی میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ میرے بعد آنے والا میئر بھی بے اختیار ہو، سب کو پتہ ہے کہ کراچی میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے ، آج الیکشن شفاف ہو تو ایم کیو ایم پہلے سے دگنی سیٹ لے گی۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے عوام کو میری طرف سے جشن آزادی مبارک، اللہ تعالی ہمارے ملک کو قائم و دائم رکھے، اس شہر کو آج ہماری ضرورت ہیں۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ آزادی کے بعد ہمارے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ گئے، قائداعظم نے ہمارے لئے ملک حاصل کیا مگر ہم نے ترقی کیلئے کام نہیں کیا، حکومت اس سلسلے میں ناکام رہی، ہمیں مل کر کام کرنا چاہیئے۔

وسیم اختر نے کہا کہ 4 سال میں کوشش کی کہ بلدیاتی ادارے مضبوط ہوں، سپریم کورٹ سے اپیل ہے اس نظام کو بحال کرایا جائے، 3 سال سے میری پٹیشن عدالتوں میں زیر التواء ہ ، امید کرتا ہوں عدالتیں اس پٹیشن پر کام کرکے تحفہ دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت خوشی ہوگی اگر بلدیاتی ادارے مضبوط ہوں، میں نہیں چاہتا کہ میرے بعد آنے والا میئر بھی بے اختیار ہو، اب جو کام ہورہا ہے وہ اس شہر کے مسائل کا حل نہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں ایک سسٹم مرتب ہونا چاہیئے، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پانی اور سیورج کا نظام ہے ہی نہیں، وفاق کے مسائل حل کرنے پر ناراضگی دکھانا صوبائی حکومت کی غلطی ہے، عوام کو اپنے مسائل حل کرانے ہیں چاہے وہ کوئی بھی کرے۔


خبر کا کوڈ: 880238

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880238/میں-نہیں-چاہتا-کہ-میرے-بعد-آنے-والا-میئر-بھی-بے-اختیار-ہو-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org