QR CodeQR Code

پاراچنار، علامہ مزمل حسین سمیت 4 نوجوانوں کو لاپتہ کر دیا گیا

16 Aug 2020 00:07

علامہ مزمل حسین اور انکے تین ساتھیوں کاشف حسین، محمد کاظم اور افتخار کو پاراچنار شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں کڑمان جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا، جسکے بعد آج سہ پہر کو علامہ مزمل حسین کو علیزئی کے علاقہ میں دور دراز پہاڑیوں میں تشدد کرنے کے بعد رہا کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی رہنماء علامہ مزمل حسین کو ان کے تین ساتھیوں سمیت نامعلوم افراد نے پراسرار طور پر لاپتہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آج صبح علامہ مزمل حسین اور ان کے تین ساتھیوں کاشف حسین، محمد کاظم اور افتخار کو پاراچنار شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں کڑمان جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا، جس کے بعد آج سہ پہر کو علامہ مزمل حسین کو علیزئی کے علاقہ میں دور دراز پہاڑیوں میں تشدد کرنے کے بعد رہا کر دیا۔ تشدد کیوجہ سے علامہ مزمل حسین شدید زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں ان کے ساتھیوں کی مدد سے پاراچنار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ آخری اطلاعات آنے تک کاشف حسین، محمد کاظم اور افتخار حسین ابھی تک لاپتہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 880530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880530/پاراچنار-علامہ-مزمل-حسین-سمیت-4-نوجوانوں-کو-لاپتہ-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org