QR CodeQR Code

شادی کے تنازعہ پہ رشتہ داروں نے 5 سالہ بچہ قتل کر ڈالا

16 Aug 2020 10:04

رحیم یار خان کے علاقےخان بیلہ میں 5 سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ بچے کی لاش گنے کے کھیتوں سے پولیس نے برآمد کر لی ہے، مقتول بچےکا والد سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتا ہے۔ پولیس نے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں رشتے کے تنازع پر مبینہ طور پر 5 سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے بچے کے قتل کے ایک ملزم کو حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ رحیم یار خان کے علاقےخان بیلہ میں 5 سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ بچے کی لاش گنے کے کھیتوں سے پولیس نے برآمد کر لی ہے، مقتول بچےکا والد سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتا ہے۔ پولیس نے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کا فریقین کے درمیان رشتے پر تنازع تھا جبکہ متاثرہ خاندان میں لڑکی کی مہندی کی تقریب چل رہی تھی اور ملزم اس شادی کا مخالف تھا۔


خبر کا کوڈ: 880584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880584/شادی-کے-تنازعہ-پہ-رشتہ-داروں-نے-5-سالہ-بچہ-قتل-کر-ڈالا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org