QR CodeQR Code

جی بی کو صوبہ بنانے میں وزارت خارجہ اور آزاد کشمیر کو تحفظات ہیں، علی امین گنڈاپور

16 Aug 2020 11:32

نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جی بی کے انتخابات اکتوبر میں ہوں گے، ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔ نگران کابینہ کی تقرری میں کوئی پیسے نہیں لئے گئے، گلگت بلتستان قانون کے مطابق وزیر اعظم بطور چیئرمین کونسل کو نگران حکومت تشکیل دینے کا اختیار حاصل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جی بی کو صوبہ بنانے میں وزارت خارجہ اور آزاد کشمیر کو تحفظات ہیں، کیونکہ ہم نے خود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جی بی کو کشمیر کا حصہ دکھایا ہوا ہے۔ نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی بی کے انتخابات اکتوبر میں ہوں گے، ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔ نگران کابینہ کی تقرری میں کوئی پیسے نہیں لئے گئے، گلگت بلتستان قانون کے مطابق وزیر اعظم بطور چیئرمین کونسل کو نگران حکومت تشکیل دینے کا اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی نگران کابینہ میں تمام مسالک کو نمائندگی دی گئی ہے، قابل لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔ میں نے جی بی میں بہت سی محرومیاں دیکھی ہیں، یہ محرومیاں ہمارے دور میں ہی حل ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 880592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880592/جی-بی-کو-صوبہ-بنانے-میں-وزارت-خارجہ-اور-ا-زاد-کشمیر-تحفظات-ہیں-علی-امین-گنڈاپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org