QR CodeQR Code

کورونا میں معیشت کو کھلا رکھنا حکومت کا جرأت مندانہ فیصلہ تھا، صدر مملکت

17 Aug 2020 23:42

انجمن تاجران سندھ کے وفد سے ملاقات کے دوران صدر عارف علوی نے پبلک مقامات پر ایس او پیز پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عام آدمی اور معاشرے کے کمزور طبقے کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انجمن تاجران سندھ کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ کورونا میں دیہاڑی دارطبقے کیلئے معیشت کو کھلا رکھنا حکومت کا جرأت مندانہ فیصلہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر ہاؤس سندھ میں انجمن تاجران سندھ کے وفد سے ملاقات کی، تاجروں کے وفد نے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے بعد تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور حکومت کے معاشی پیکج اور ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کھلا رکھنے کے فیصلے کی تعریف کی۔ تاجروں سے ملاقات کے دوران صدر مملکت نے پبلک مقامات پر ایس او پیز پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عام آدمی اور معاشرے کے کمزور طبقے کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا میں دیہاڑی دار طبقے کیلئے معیشت کو کھلا رکھنا حکومت کا جرأت مندانہ فیصلہ تھا۔


خبر کا کوڈ: 880909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880909/کورونا-میں-معیشت-کو-کھلا-رکھنا-حکومت-کا-جرأت-مندانہ-فیصلہ-تھا-صدر-مملکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org