QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے 25 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ

18 Aug 2020 11:15

نگران وزیر تعلیم جی بی عبدالجہاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے گی، سیپ اساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے بھی کام جاری ہے، جلد تمام مراحل مکمل کر لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے 25 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نگران وزیر تعلیم عبدالجہاں نے کہا ہے کہ جی بی میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت پچیس ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ غذر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غذر چترال روڑ کی تعمیر کے لئے این ایچ اے کے ذمہ داوں نے یقین دہانی کرائی ہے، امید ہے کہ منصوبے کا پی سی ون تیار ہو کر وزیر اعظم پاکستان کے پاس جائے گا۔ روڑ کا پی سی ون بنائے بغیر پی ایس ڈی پی میں پیش کیا گیا تھا جہاں تکنیکی وجوہات کی بنائ پر اس پراجیکٹ کو پی ایس ڈی پی سے نکال باہر کیا گیا ہے تاہم نگران حکومت نے این ایچ اے اور دیگر ذمہ دار اداروں سے رابطہ کر لیا ہے، یقین ہے کہ میگا منصوبے کی اگلے سال تک منظوری مل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیپ اساتذہ کے ٹیسٹ اور ویریفیکیشن کا سلسلہ جاری ہے، جن اضلاع میں یہ مرحلہ مکمل ہو جائے گا وہاں آرڈرز جاری کر دئیے جائیں گے۔ محکمہ ورکس میں ترقیاتی سکیموں کی بروقت اور معیاری تعمیر کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 880975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880975/گلگت-بلتستان-میں-تعلیمی-ادارے-25-ستمبر-سے-کھولنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org