QR CodeQR Code

لاہور، ریلوے سٹیشن کے قریب سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

18 Aug 2020 11:26

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگرد لیاقت خان ریلوے سٹیشن کے قریب ساتھی کا انتظار کر رہا تھا، سی ٹی ڈی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دھر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ دہشت گرد کی شناخت لیاقت خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کیساتھ بتایا جا رہا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد سے اسلحہ اور خودکش جیکٹ برآمد ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد اپنے ساتھی کا انتظار کر رہا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ خودکش حملہ آور نے حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 880983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/880983/لاہور-ریلوے-سٹیشن-کے-قریب-سے-کالعدم-تنظیم-کا-دہشتگرد-گرفتار-خودکش-جیکٹ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org