0
Tuesday 18 Aug 2020 11:26

لاہور، ریلوے سٹیشن کے قریب سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

لاہور، ریلوے سٹیشن کے قریب سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد
اسلام ٹائمز۔ کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ دہشت گرد کی شناخت لیاقت خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کیساتھ بتایا جا رہا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد سے اسلحہ اور خودکش جیکٹ برآمد ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد اپنے ساتھی کا انتظار کر رہا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ خودکش حملہ آور نے حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 880983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش