QR CodeQR Code

معاشی حب کراچی کو ان حالات سے نکالنا ہوگا، خرم شیر زمان

19 Aug 2020 03:18

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی کے لئے لازمی ہے، صدرِ مملکت سے کراچی میں بجلی کے مسائل، گرین لائن اور پانی کی قلت پر گفتگو ہوئی، کراچی کی ترقی اور دیرینہ مسائل کے حل کے لئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنا کردار ادا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کہتے ہیں کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات میں کراچی کی صورتِ حال پر بات ہوئی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ صدرِ مملکت سے کراچی میں بجلی کے مسائل، گرین لائن اور پانی کی قلت پر گفتگو ہوئی۔ پی ٹی آئی کراچی کے رہنما نے مزید کہا کہ معاشی حب کراچی کو ان حالات سے نکالنا ہوگا، کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی کے لئے لازمی ہے۔ خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی اور دیرینہ مسائل کے حل کے لئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنا کردار ادا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 881134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881134/معاشی-حب-کراچی-کو-ان-حالات-سے-نکالنا-ہوگا-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org