0
Wednesday 19 Aug 2020 03:18

معاشی حب کراچی کو ان حالات سے نکالنا ہوگا، خرم شیر زمان

معاشی حب کراچی کو ان حالات سے نکالنا ہوگا، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کہتے ہیں کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات میں کراچی کی صورتِ حال پر بات ہوئی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ صدرِ مملکت سے کراچی میں بجلی کے مسائل، گرین لائن اور پانی کی قلت پر گفتگو ہوئی۔ پی ٹی آئی کراچی کے رہنما نے مزید کہا کہ معاشی حب کراچی کو ان حالات سے نکالنا ہوگا، کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی کے لئے لازمی ہے۔ خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی اور دیرینہ مسائل کے حل کے لئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنا کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 881134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش