QR CodeQR Code

کمیٹی میں پارٹی کے نہیں حکومتی نمائندے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

19 Aug 2020 03:26

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ کمیٹی کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرے گی، شہر کا انتظامی سربراہ لگانا صوبائی حکومت کا کام ہے، کوئی کمیٹی قانون سے بالاتر نہیں ہوسکی، شہر کے انتظامی سربراہ کی تعیناتی کے حوالے سے کابینہ سے گائیڈ لائن لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کمیٹی میں کوئی پارٹی نہیں وفاق اور سندھ حکومت کے نمائندے ہوں گے۔ نیب سکھر میں گندم سبسڈی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی وفاق سے پچھلے ایک، ڈیڑھ ماہ سے کئی معاملات پر بات چیت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان سہولت فراہم کرے گی۔ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وفاق کے پراجیکٹ مہینوں منظوری میں پھنس جاتے ہیں، یہ کمیٹی سہولت فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ کمیٹی کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرے گی، شہر کا انتظامی سربراہ لگانا صوبائی حکومت کا کام ہے، کوئی کمیٹی قانون سے بالاتر نہیں ہوسکی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ قانون میں گنجائش ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کوئی بھی بن سکتا ہے، شہر کے انتظامی سربراہ کی تعیناتی کے حوالے سے کابینہ سے گائیڈ لائن لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 881136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881136/کمیٹی-میں-پارٹی-کے-نہیں-حکومتی-نمائندے-ہوں-گے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org