QR CodeQR Code

یکم محرم الحرام 21 اگست اور یومِ عاشور 30 اگست کو ہونے کا امکان

19 Aug 2020 11:47

محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اگست کو ہوگا۔ محرم الحرام 1442 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی 20 اگست جمعرات کو ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغاز جمعہ 21 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغاز جمعہ 21 اگست کو ہونے کا امکان ہے جبکہ یوم عاشور 30 اگست کو ہوگا۔ محرم الحرام کے چاند  کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اگست کو ہوگا۔

محرم الحرام 1442 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی 20 اگست جمعرات کو ہوں گے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پر دستیاب ریکارڈ کے مطابق پاکستان میں یکم محرم الحرام 21 اگست کو ہوگی جبکہ یوم عاشور یعنی 10 محرم الحرام 30 اگست کو ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 881196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881196/یکم-محرم-الحرام-21-اگست-اور-یوم-عاشور-30-کو-ہونے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org