QR CodeQR Code

اشرف آصف جلالی نے ضمانت کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا

عدالت نے فریقین کے وکلاء کو درخواست پر بحث کیلئے 21 اگست کو طلب کرلیا

19 Aug 2020 12:10

ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے حقائق کے برعکس اس کی درخواست ضمانت مسترد کی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے سربراہ اشرف آصف جلالی نے ماڈل ٹاون کچہری سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے حقائق کے برعکس اس کی درخواست ضمانت مسترد کی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔ سیشن عدالت نے اشرف آصف جلالی کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو 21 اگست کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا ہے۔ 21 اگست کو سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان درخواست ضمانت کی سماعت کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 881198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881198/اشرف-آصف-جلالی-نے-ضمانت-کیلئے-سیشن-کورٹ-سے-رجوع-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org